Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’پاسپورٹ پرآجائیں ہم صرف یہی چاہتے ہیں‘‘

Now Reading:

’’پاسپورٹ پرآجائیں ہم صرف یہی چاہتے ہیں‘‘
نگراں وزیرداخلہ

نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ جو لوگ کارڈ پرپاکستان آتے جاتے ہیں وہ پاسپورٹ پر آجائیں، ہم صرف یہی چاہتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ پرسوں جو بنوں کا دھماکا ہوا ہے وہ افغانستان سے تذکرے پرآنے والے نے کیا ہے۔ جو لوگ کارڈ پرآتے جاتے ہیں وہ پاسپورٹ پر آجائیں ہم صرف یہی چاہتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی ملک کیا، کھلے عام بارڈرسب کے لیے کھولا جاسکتا ہے، اگربغیرویزہ کے حج عمرہ نہیں ہوسکتا تو پاک افغان آنے جانے والوں کو ویزہ کے بغیرکیسے چھوڑیں۔ ہم کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دنیا اتنی ظالم ہے کہ کشتی ڈوبنے دی ہم تو صرف ویزہ پرآنے کی اجازت دے رہے ہیں، چالیس ارب روپے بجلی کے لیے ہیں، چمن میں جتنا پیسہ ہے اتنا پورے بلوچستان میں نہیں ہے۔ چمن کی آبادی چارلاکھ ہے اور کہتے ہیں تین لاکھ احتجاج پر بیٹھے ہیں۔

اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں متاثرین چمن نے بتایا کہ چمن بارڈر کے ساتھ بارہ سو فٹ نیچے ہے، صرف دو گھنٹے بجلی آتی ہے، بارہ سو دکانیں چمن کے دوسری طرف ہیں جہاں ہمارے لوگوں کا کاروبار ہے۔

Advertisement

چمن کے متاثرین کا کہنا تھا کہ جب نیٹواورطالبان لڑائی تھی تو ہمارے لوگ شناختی کارڈ اور تذکرے پرآتے جاتے تھے اب باڑ لگ گئی ہے تو ریگولیٹ کرلیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر