Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 13 طالب علم ہلاک

Now Reading:

نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 13 طالب علم ہلاک

نائجیریا کے ایک اسکول میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 13 طالب علموں کو ہلاک اور 20 طلباء کو زخمی کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کٹسینا میں پیغمبر اسلام کی ولادت باسعادت کی تقریب کے دوران جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے مدرسے کے 13 طالب علموں کو قتل کر دیا۔

زخمیوں میں سے 5 کا علاج مساوا کے اسپتال میں کیا گیا جبکہ دیگر 15 زخمیوں کو ریاستی دارالحکومت کٹسینا کے ایک بڑے طبی مرکز میں لے جایا گیا.

کٹسینا شمال مغربی اور وسطی نائجیریا کی ان متعدد ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں جرائم پیشہ گروہوں نے دہشت پھیلائی ہے، جنہیں مقامی طور پر ڈاکو کہا جاتا ہے۔

یہ گروہ دیہاتوں پر چھاپے مارتے ہیں، رہائشیوں کو قتل اور اغوا کرتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں لوٹنے کے بعد گھروں کو جلا دیتے ہیں۔

Advertisement

زمفارا، کٹسینا، کدونا اور نائجر ریاستوں کے وسیع جنگلات میں کیمپ قائم کرنے والے یہ گروہ حالیہ برسوں میں اسکولوں سے طالب علموں کے بڑے پیمانے پر اغوا کے لیے بدنام رہے ہیں۔

ضلع موساوا کے پولیٹیکل ایڈمنسٹریٹر حبیبو عبدالقادر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو فون پر بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار متعدد مسلح افراد نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریبا ڈھائی بجے ضلع موساوا کے کوسا گاؤں میں گھس کر گاؤں کے وسط میں جشن دلادت رسول منانے والے اسکول کے بچوں پر فائرنگ کی۔

عبدالقادر نے کہا کہ ڈاکوؤں نے تلاوت کے دوران طالب علموں کے اجتماع پر فائرنگ کی، انہوں نے ان میں سے 13 کو ہلاک اور 20 کو زخمی کر دیا۔

عبدالقادر نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کا علاج مساوا کے اسپتال میں کیا گیا ہے جبکہ دیگر 15 زخمیوں کو 100 کلومیٹر (60 میل سے زیادہ) دور ریاستی دارالحکومت کٹسینا کے ایک بڑے طبی مرکز میں لے جایا گیا ہے۔

عبدالقادر نے مزید کہا کہ محافظوں کی آمد نے حملہ آوروں کو تقریب میں موجود دیگر طالب علموں کو اغوا کرنے سے روک دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر