Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانامہ کیس میں کب کیا ہوا؟

Now Reading:

پانامہ کیس میں کب کیا ہوا؟
سپریم کورٹ

بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا

20اکتوبر2016

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف پاناما کیس قابل سماعت قراردیا۔

28 جولائی2017

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نا اہل قرار دے کر نیب کو نواز شریف کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا کہا تھا۔

8 ستمبر2017

Advertisement

نیب نے نوازشریف اوربچوں کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز دائرکیے۔

26 ستمبر 2017

نوازشریف پہلی بار احتساب عدالت پیش ہوئے اور پھر پیشیوں کا طویل سلسلہ چلا۔

21 فروری 2018

نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے بھی نااہل ہوگئے۔

6جولائی 2018

Advertisement

ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کو10سال قید کی سزاسنائی گئی۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے وقت نواز شریف ملک میں موجود نہیں تھے۔ وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اگست 2018 میں لندن روانہ ہوئے تھے۔

13جولائی2018

نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان میں 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوئے تھے اور نواز شریف کو انتخابات کے بعد ضمانت ملی تھی۔

ستمبر 2018

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

24دسمبر2018

نوازشریف کو العزیزیہ کیس میں 7سال قید کی سزاسنائی گئی۔

مارچ 2019

سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کی چھ ہفتوں کیلئے طبی بنیادوں پر سزا معطل ہوئی۔

چھ ہفتے بعد نوازشریف واپس جیل چلے گئے مگر اس دوران جج ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا۔

Advertisement

29اکتوبر 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا طبی بنیادوں پر آٹھ ہفتے کیلئے پھر معطل کر دی۔

12نومبر 2019

حکومت نےنوازشریف کوعلاج کیلئے4ہفتوں کیلئےبیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دی۔

16نومبر2019

لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

Advertisement

19نومبر2019

سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے۔

فروری 2020کو پنجاب حکومت نے سزا معطلی میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

2 دسمبر 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا۔

24 جون 2021

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلیں عدم پیروی پر خارج کر دیں اور کہا کہ نواز شریف جب بھی واپس آئیں،اپنی اپیلیں درخواست دے کر بحال کروا سکتے ہیں۔

19 اکتوبر 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو سرینڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر 24 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔

24 اکتوبر2023

نواز شریف نے ہائی کورٹ میں سرینڈر کیا، نواز شریف کی گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع، ایون فیلڈ اور العزیزیہ کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری ہوئے۔ احتساب عدالت توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخ کیے۔

26 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے اعتراض نہ کرنے پر نواز شریف کی سزا کے خلاف دونوں اپیلیں بحال کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں سے4 افرادجاں بحق، 7 زخمی
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب
صدرِ مملکت نے آرمی، ائیرفورس، نیوی ترمیمی بل 2025 منظوری دے دی
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر