Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف دو دن میں شکست کی سازش بے نقاب کروں گا، چیف سلیکٹر سری لنکا

Now Reading:

صرف دو دن میں شکست کی سازش بے نقاب کروں گا، چیف سلیکٹر سری لنکا

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر پرمودایا وکرم سنگھے نے کہا ہے کہ وہ دو دن میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی سازش بے نقاب کر دوں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے چیف سلیکٹر پرمودایا وکرم سنگھے نے الزام عائد کیا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کی مایوس کن کارکردگی باہر سے سازش کا نتیجہ ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا نے 1992 کے بعد ورلڈ کپ میں اپنی بدترین کارکردگی کا ریکارڈ بنایا اور اپنے نو میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ مرحلے کے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد آج صبح بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔

ورلڈ کپ جیتنے والی 1996 کی ٹیم کے رکن وکرم سنگھا نے خراب کارکردگی کی وجوہات پوچھے جانے پر کہا کہ مجھے اس بارے میں سب کچھ بتانے کے لیے دو دن کا وقت دیں یہ باہر سے ہونے والی سازش کا نتیجہ تھا۔

Advertisement

چیف سلیکٹر نے ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں کو بتایا یہ بہت افسوسناک ہے اور میں ٹیم کی اس خراب کارکردگی کی ذمہ داری لے رہا ہوں۔

سابق ورلڈ چیمپیئن ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل متعدد کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے اصل اسکواڈ سے باہر متبادل کھلاڑیوں کی ضرورت تھی، اور اسی وجہ سے ٹورنامنٹ کے وسط میں کپتانی بھی تبدیل کردی گئی۔

موجودہ ورلڈ کپ میں سری لنکا ٹیم کی سب سے زیادہ خراب کارکردگی بھارت کے خلاف تھی جس میں پوری ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، اس ہزیمت آمیز شکست کے بعد سری لنکا کے شائقین کرکٹ نے ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وزیر کھیل نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کی گورننگ باڈی کو برطرف کر دیا جس کے بعد اپیل کورٹ نے اسے بحال کر دیا اور اس طرح بحران کی صورتحال مزید گہری ہو گئی، آئی سی سی نے بھی ٹیم کی رکنیت کو معطل کر دیا ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ میں حکومت اور حزب اختلاف کی مشترکہ قرارداد میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایس ایل سی بورڈ آف مینجمنٹ کو برطرف کرنے کے وزیر کے فیصلے پر منقسم حکومت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں گورننگ باڈی کے لئے ایک نئے آئین کی سفارش کی گئی ہے جس میں عہدیداروں کی تقرری کے لئے ایک نیا ووٹنگ ڈھانچہ شامل ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر