
امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور قریبی سڑک پر چلنے والی ایک کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ڈیلاس کے مضافاتی علاقے میک کینی میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران پروپیلر طیارہ پہلے ایک باڑ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس کا ایک پہیہ ٹوٹ گیا۔
پہیہ ٹوٹنے کی وجہ سے طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہو گیا اور وہ سڑک پر گزرتی ہوئی ایک کار سے ٹکرا گیا۔
میک کینی فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوپہر کو حادثے کے بعد طبی عملے نے طیارے میں موجود دونوں افراد کا معائنہ کیا اور کار کے ڈرائیور کو معمولی چوٹوں کے ساتھ اسپتال منتقل کیا۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ پرواز ڈیلاس سے 330 میل مغرب میں ٹیکساس کے آئل پیچ شہر مڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی اور ایرو کنٹری ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہی تھی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News