 
                                                      ملک کو اِس حال تک کس نے پہنچایا، یہ سوچنے والی باتیں ہیں، نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کواس حال تک کس نے پہنچایا، یہ سوچنے والی باتیں ہیں، ان لوگوں نے ملک کے ساتھ بہت ظلم کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مری میں پارٹی ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری میرا دوسرا گھر ہے، کارکنوں سے مخاطب ہوکرخوشی محسوس ہورہی ہے، مری کی عوام سے رشتہ قائم ہے، مذید مضبوط ہو رہا ہے، مری کے اردگرد ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔
مری کے عوام سے میرا رشتہ بہت پرانا ہے
قائد (ن) لیگ نواز شریف کا پارٹی ورکرز سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/DXvL0Qcrhi— BOL Network (@BOLNETWORK) November 23, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے مکمل کیے، 11 ہزار میگاواٹ بجلی ہم نے سسٹم میں اضافی ڈالی، پچاس سال سے سن رہا تھا کہ سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں، سندھ کے کوئلے کو آج تک کسی نے ترقی کے لیے استعمال نہیں کیا۔ ہم نے ایسے منصوبے مکمل کیے جو بیس سال سے مکمل نہیں ہوپا رہے تھے، پہلی بارکوئلے کی کان پر کام شروع کیا اورکارخانہ لگایا جوآج بھی موجود ہے۔ کوئلے کو استعمال کرکے ہزاروں میگاواٹ بجلی بنا سکتے تھے۔
نوزشریف نے کہا کہ نے کہا کہ سیاست کے لیے جھوٹ بولیں گے تو کیا کریں گے۔ جھوٹ بول کرشاید آپ کو حکومت مل جائے گی، آگے کیا ملے گا۔ قوم کو دھوکا دیں اورتوقع کریں کہ اللہ معاف کردے گا۔ ایسا نہیں ہوسکتا، جھوٹ بول کر ووٹ مانگواورکچھ نہ کرو۔
انھوں نے کہا کہ میرے خلاف کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا گیا۔ ہمارے دورمیں ڈالر104 روپے تھا، نوازشریف کےدورمیں لوگ بل خوشی سےادا کرتے تھے۔ وزیراعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک گرے لسٹ میں تھا ہم اسے وائٹ لسٹ میں لائے، اپنے دورمیں کسی سے ایک دھیلا نہیں مانگا، امریکی صدرنےکہا آپ 5ارب ڈالرلیں لیکن دھماکےنہ کریں، اچھی بات ہے ہم نے دھماکےکردیے۔
میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا
قائد (ن) لیگ نواز شریف کا پارٹی ورکرز سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT… #BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/AQFLd48OTlAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) November 23, 2023
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم کےاچھے ذہنوں کو خراب کردیں تواس سے زیادہ ظالم کون ہوگا، ہمارے دورکےبعد جو دورآیا اس نے ملک کا کلچرخراب کردیا، ملک میں ترقی کا پروگرام چلتا رہتا تو یہ ملک کہاں ہوتا، اس ہنستے بستے ملک کو ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے اجاڑا۔ 1999 ،1993 اور2017 میں مجھے فارغ کیا گیا۔
نوازشریف نے خطاب میں مذید کہا کہ اس طرح گھرنہیں چلتے، ملک کیا چلےگا۔ ملک کواس حال تک کس نے پہنچایا، یہ سوچنے والی باتیں ہیں، ان لوگوں نے ملک کےساتھ بہت ظلم کیا۔ بغل میں چھری اورمنہ میں رام رام، ان کا یہ کردارتھا، مجھےاورمریم کوجیل میں رکھنا تھا، الیکشن میں دھاندلی کرکےاسے لاناتھا، 2017میں ملک پرتلواروں اورکلہاڑیوں سے وارکیاگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 