Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکیب الحسن کا سیاست میں آنے کا اعلان، حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن لڑیں گے 

Now Reading:

شکیب الحسن کا سیاست میں آنے کا اعلان، حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن لڑیں گے 

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا اور ممکنہ طور پر وہ حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑیں  گے۔

بنگلادیشی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 3 حلقوں کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔

بنگلادیشی کپتان نے عوامی لیگ کے دفتر سے ہفتہ کی صبح فارم حاصل کیا، چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نظم العالم  نے شکیب الحسن کی سیاست میں آنے کی تصدیق کی۔

اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں بھی شکیب الحسن کے حصہ لینے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن انہوں نے اس وقت سیاست میں آنا مناسب نہیں سمجھا تھا۔

دوسری جانب عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے بھی شکیب الحسن کے سیاست میں انٹری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سربراہی میں حکمران جماعت کے پارلیمانی بورڈ سے شکیب کی امیدواری کی تصدیق کرنا ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر