
بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی جانب سے ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارت میں ہونےوالے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کی اور بھارت نے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
تاہم 14 نومبرکو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارت کا آئی سی سی ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا۔
اب بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ روہت شرما جلد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں کیوں کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، ایسے میں روہت شرما خود کو مختصر فارمیٹ سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت شرما نے بی سی سی آئی کو حالیہ ورلڈکپ سے پہلے ہی اس بارے میں آگاہ کردیا تھا کہ وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور ممکنہ طور پر ورلڈکپ کے فوراً بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
واضح رہے کہ روہت شرما نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے بھارت کے لیے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا۔ روہت شرما نے بھارت کی جانب سے 148 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور تقریباً 140 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3853 رنز بنائے ہیں، اس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News