Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے

Now Reading:

امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے اور جنگ میں بھرپور حمایت کے لیے یوکرین کا دورہ کیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی کیف آمد کی بڑی وجہ یوکرین کو یقین دلایا جا سکے کہ واشنگٹن روسی افواج کے خلاف اس کی لڑائی کی حمایت جاری رکھے گا۔

امریکہ نے یوکرین کو سکیورٹی امداد کی مد میں اربوں ڈالر فراہم کیے ہیں اور بار بار کیف کی حمایت کا وعدہ کیا ہے لیکن سخت گیر ریپبلکن قانون سازوں کی مخالفت نے امریکی امداد کے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یوکرین کو روسی جارحیت سے اپنے دفاع کے لیے درکار سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے امریکی عزم کو بھی اجاگر کریں گے۔

Advertisement

پولینڈ سے ٹرین کے ذریعے کیف کا یہ دورہ روس کی جانب سے فروری 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کے بعد پینٹاگون کے سربراہ کا دوسرا دورہ ہے۔

واشنگٹن کیف کو فوجی امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور امریکی امداد میں کٹوتی یوکرین کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ وہ جنگ کے دوسرے موسم سرما کے لیے تیار ہے۔

آسٹن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اکتوبر میں ایک سماعت کے دوران قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرین کی حمایت جاری رکھیں، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ “ہماری حمایت کے بغیر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کامیاب ہوں گے۔

تاہم کچھ ریپبلکن قانون ساز امداد جاری رکھنے کی مخالفت کرتے ہیں اور یوکرین کے لیے نئی حمایت کو گزشتہ ہفتے کانگریس کی جانب سے منظور کیے گئے عارضی معاہدے سے باہر رکھا گیا تھا تاکہ امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کو روکا جا سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر