Advertisement
Advertisement
Advertisement

سموگ؛ چھ اضلاع کےڈپٹی کمشنرزتبدیل کرنےکےفیصلے پرعمل درآمدرپورٹ طلب

Now Reading:

سموگ؛ چھ اضلاع کےڈپٹی کمشنرزتبدیل کرنےکےفیصلے پرعمل درآمدرپورٹ طلب
سموگ تدراک کیس

سموگ تدارک کیس؛ مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب

لاہورہائیکورٹ نےسموگ تدارک کےکیس میں چھ اضلاع کےڈپٹی کمشنرزکو تبدیل کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔ 

جسٹس شاہد کریم نےکیس کی سماعت کرتے ہوئے جمعہ اورہفتہ کو تمام پرائیویٹ سکول اور کالجز بند کرنے کاحکم دے دیا اور استفسارکیا کہ ڈپٹی کمشنرزکے تبادلوں کا کیا بنا؟

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ نگران وزیراعلی نے جمعہ کے روز پانچ بجے کابینہ کا اجلاس رکھا ہے جس پرعدالت نے کہا کہ   کابینہ کا اجلاس جمعہ کے روز پانچ بجے سے پہلے یا بعد میں کرلیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسکول کے بچوں کو کمیونٹی سروس کے طورپرسڑکوں سے کوڑا اٹھانے کیلئے لگایا جائے۔

ممبرماحولیاتی کمیشن نے بتایا کہ جھنگ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ میں فصلوں کو جلانے سے سموگ بڑھ رہی ہے، جبکہ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سرگودھا اورفیصل آباد میں سموگ زیادہ ہے۔

Advertisement

وکیل ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر نے بتایا کہ کم تنخواہ دارطبقہ کیلئے الیکٹرک سائیکلیں دینے کی سفارش کی ہے، ایل ڈی اے، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، ٹیپا کے کم تنخواہ دارملازمین کوسائیکل پرآنے کیلئے راغب کیا جائے گا۔  سائیکل کرائے پردینے کا پلان بھی کررہے ہیں۔

ماحولیاتی کمیشن نے کہا کہ ہم نے سارے ڈی سیزکو کہا ہے کہ جو سپارکو کا ڈاٹا ان سے شئیر کیا جاتا ہے، اس کی وضاحت کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے معاملے میں لاہورکافی بہتررہا ہے، سائیکلیوں کو الیکٹرانک بائیک میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، ترقیاتی منصوبے کب مکمل ہوں گے؟

وکیل کمشنرلاہورنے بتایا کہ قصورمیں ایک منٹ میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس پرعدالت نے کہا کہ لاہوراوردیگرعلاقے کوڑا کرکٹ سے بھرے پڑے ہیں۔ اسکول کے بچوں کو اس حوالے شامل کریں کہ وہ ہفتہ، اتوار والے دن یہ کوڑا اٹھائیں۔

ممبرماحولیاتی واٹرکمیشن نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پنجاب بھر میں جرمانے کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، لاہورکے علاوہ دیگر شہروں میں دھواں چھوڑنے پرصرف 750 روپے جرمانہ ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ صرف لاہورنہیں پورے پنجاب کا ایشو ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر