کانگوسےمتاثرہ مزیدایک شخص کوئٹہ سےکراچی منتقل، تعداد14ہوگئی
ترجمان وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ کانگوسے متاثرہ مزید ایک شخص کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے، کراچی منتقل ہونیوالوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
ترجمان وائے ڈی اے کوئٹہ ڈاکٹرعارف کے مطابق محکمہ صحت کے 5 ملازمین بشمول ڈاکٹرزکی حالت تشویشناک ہے، کراچی منتقل ہونیوالوں میں 10 ڈاکٹرز،3 پیرامیڈیکس اور 1 اسٹاف نرسز شامل ہیں۔
ڈاکٹرعارف کا کہنا ہے کہ حکومتی غیرسنجیدگی کی وجہ سے ہمارے ساتھی مرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، کانگو کے شبہ میں لوگوں کے کیے گئے تمام پی سی آر ٹیسٹ منفی آگئے۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرزکے مطابق سول اسپتال سے ابتک مزید کوئی کیس سامنے نہیں آیا، کانگو سےمتاثر ہونیوالے 14 افراد کو کراچی منتقل کیا گیا جن میں محکمہ صحت کے 5 ملازمین بشمول ڈاکٹرز کی حالت تشویشناک ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
