Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ 2023، بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ورلڈ کپ 2023، بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی.

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے اپنے آخری لیگ میچ میں نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارت نے لیگ کے تمام 9 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنا ڈالا۔

بھارت کے افتتاحی بلے بازوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 100 رنز بنے، کپتان روہت شرما نے 61 رنز بنائے جبکہ شبھمن گل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

ویرات کوہلی نے 51 رنز بنائے، جبکہ شریاس ایئر اور کے ایل راہول نے بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے، شریاس ایئر 128 رنز پر ناقابل شکست رہے، جبکہ کے ایل راہول 102 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈی نے 2، وان ڈیر مروی  اور پال وین میکرین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 410 رنز کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز بنا سکی۔

نیدرلینڈز کے میکس ڈوڈ نے 30 رنز بنائے، کولن ایکرمین 35 اور سیبرینڈ اینگلبریچ نے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔

نیدرلینڈز کے ٹیجا نیڈامنورو نے 54 رنز بنائے، لوگن وین بیک اور وان ڈیر مروی نے 16،16 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے آج میچ میں نو بولرز نے بولنگ کرائی، جسپریت بمرا، محمد سراج، رویندر جڈیجا اور کلدیپ یادیو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھی 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین مقابلہ ہو گا جو 15 نومبر کو ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر