آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈکپ 2023 کا فائنل ہارنے پر دو بھارتی شائقین کرکٹ دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی جب کہ ایک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں فائنل تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بھارتی شائقین کرکٹ سے برداشت نہیں ہورہی اور وہ یہ امید لگابیٹھے تھے کہ ایونٹ میں مسلسل 10 میچ جیتنے کے بعد بھارت فائنل میں بھی آسٹریلیا کو زیر کرلی گی۔
تاہم ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کپتان روہت شرما کے کچھ فیصلوں پر شدید نتقید کی جب کہ دو کرکٹ فینز نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان راہل لوہر ایک تھیٹر میں آسٹریلیا اور بھارت کا فائنل دیکھ رہے تھے لیکن جیسے ہی بھارت کو شکست ہوئی تو انہوں نے اپنے گھر جاکر خود کو کمرے میں بند کردیا اور کچھ ہی دیر بعد یہ خبر آئی کہ انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
دوسرا واقعہ بھارتی شہر جے پور میں پیش آیا جہاں 23 سالہ دیو رنجن نے بھارتی شکست پر دلبرداشتہ ہوکر گھر کی سیڑھیوں سے خود کو لٹکا کر خودکشی کرلی۔
Who says men don’t cry? They do feel things deeply and have tears when something is so heartbreaking as this. I’m crying too. 💔#RohitSharma𓃵 pic.twitter.com/g1cNfSXdNk
— ruchi kokcha (@ruchikokcha) November 19, 2023
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو برداشت نہ کرسکے اور انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ اپنی جان گنوا بیٹھے۔
واضح رہے کہ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
