
سری لنکا کے سابق کپتان اینجلیو میتھیوز کرکٹ کی تاریخ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
بھارت کے شہر دہلی میں ہونےوالے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 38ویں میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن میچ کے دوران کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جس نے دنیائےکرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
سری لنکا کی چوتھی وکٹ مڈل آرڈر بلے باز سدیرا سماراوکراما کی صورت میں گری جو 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جو مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 49 منٹ پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سری لنکا کے سابق کپتان اینجلیو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے لیکن جیسے وہ کریز پر پہنچے ان کے ہیلمٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور انہوں نے فوراً دوسرا ہیلمٹ منگوایا۔
DRAMA IN DELHI!https://t.co/sDmJNCkH5w #BANvSL #CWC23 pic.twitter.com/ldd3uDh9PL
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 6, 2023
اس دوران بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے امپائر کو یاد کروایا کہ دو منٹ سے اوپر ہوگئے ہیں لیکن بلے باز ابھی تک تیار نہیں جس پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا اور یوں انجلیو میتھیوز کرکٹ کی تاریخ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے کھلاڑی کو 2 منٹ کے اندر پہلی گیند کھیلنا لازم ہوتا ہے لیکن ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ کھلاڑی 3 منٹ تک پہلی گیند نہیں کھیل سکا جس پر امپائر نے مخالف کپتان کی اپیل کر انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔
اس دوران اینجلیو میتھیوز نے امپائرز کو بتایا کہ کریز پر آنے کے بعد ان کے ہیلمٹ کا بیلٹ ٹوٹا اور احتیاطی طور پر ہیلمٹ پہننا لازمی تھا جب کہ انہیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن سے بھی درخواست کی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی اور وہ بغیر کوئی گیند کھیلے ہی آؤٹ قرار دے دیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News