
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شسکت دے کر مسلسل آٹھویں فتح حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے 243 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بھارت نے ایونٹ میں مسلسل آٹھویں فتح حاصل کر لی۔
جنوبی افریقہ کے بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے رائی کا پہاڑ ثابت ہوئے، اور کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ کر سکا۔
ایونٹ میں کامیاب ترین بیٹر کوئنٹن ڈی کوک بھی صرف 5 رنز بنا سکے، ڈوسن نے 13 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر 11 اور مارکو جینسن 14 رنز بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے 5 وکٹ لیے، محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔
ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہونے والے اس میچ میں بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور شبھمن گل نے جنوبی افریقہ کے خلاف 62 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
روہت شرما 40 اور گل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی اور 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
شریاس ایئر 77 رنز بنائے، کے ایل راہول 8، سوریا کمار یادیو 22 اور رویندرا جڈیجا 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پروٹیز کی جانب سے لونگی نگیڈی، مارکو جینسن، رباڈا، مہاراج اور تبریز شمی نے ایک ایک وکٹ لی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News