Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ٹی پی فائنلز میں اہم اعزاز جوکووچ کے نام، فائنل میں ہولگر کو شکست

Now Reading:

اے ٹی پی فائنلز میں اہم اعزاز جوکووچ کے نام، فائنل میں ہولگر کو شکست

سربیا کے معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی فائنلز میں ہولگر رونے کو شکست دے کر عالمی نمبر ایک کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نوواک جوکووچ اٹلی کے شہر ٹورن میں اے ٹی پی فائنلز میں ہولگر رون کو شکست دینے کے بعد ریکارڈ آٹھویں بار عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے سال کا اختتام کریں گے۔

24 بار کے گرینڈ سلم چیمپیئن نے اتوار کو سیزن کے اختتامی ایونٹ میں اپنے پہلے گرین گروپ میچ میں ڈنمارک کو 7-6 (7-4)، 6-7 (1-7) 6-3 سے شکست دی۔

جوکووچ کی جیت نے ان کی جیت کا سلسلہ لگاتار 19 میچوں تک بڑھا دیا ہے۔

36 سالہ سرب کھلاڑی نے 2023 میں تین گرینڈ سلم جیت کر مردوں کے کیریئر کے 24 بڑے ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

Advertisement

اس سے قبل اتوار کے روز ہوم فیورٹ اور چوتھے سیڈ جینک سنر نے اسٹیفانوس سٹیسیپاس کو 6-4، 6-4 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ میں ڈیبیو کرنے والے 20 سالہ ہولگر رونے نے فائنلز میں پہلے وقفے کے بعد 3-2 کی برتری حاصل کی جبکہ جوکووچ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ ٹائی بریک جیت لیا۔

ہولگر رونے نے اچھا رد عمل ظاہر کیا اور سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے ساتھ ہر پچھلے مقابلے میں ایک سیٹ جیتنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں کھیل کو برابر کردیا۔

نوواک جوکووچ ساتویں مرتبہ اے ٹی پی فائنلز ٹائٹل جیتنے کی راہ پر گامزن ہیں، جس سے وہ ریکارڈ ہولڈر بن جائیں گے، جنہوں نے گزشتہ سال راجر فیڈرر کے چھ ٹائٹل کی برابری کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر