Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا

Now Reading:

سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے 15 ویں ایڈیشن کے لیے آئی سی سی بورڈ نے نئے میزبان ملک کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 جنوری میں ہو گا، لیکن اس کی میزبانی سری لنکا کے بجائے جنوبی افریقہ کرے گا۔

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو حال ہی میں آئی سی سی نے رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا تھا، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے اور حکومتی مداخلت کے بغیر سنبھالنے میں ناکام رہا ہے۔

آئی سی سی کے بورڈ اجلاس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سری لنکا دو طرفہ کرکٹ اور آئی سی سی ایونٹس دونوں میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ جاری رکھ سکتا ہے.

تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فنڈنگ آئی سی سی کنٹرول کرے گی اور اس کے نتیجے میں انڈر 19 ایونٹ کو اسی ملک منتقل کردیا گیا ہے جس نے رواں سال کے اوائل میں ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔

Advertisement

2022 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آخری ٹورنامنٹ کے بعد آئندہ ورلڈ کپ انڈر 19 مینز ایونٹ کا 15 واں ایڈیشن ہے جہاں بھارت نے پانچویں بار ٹائٹل جیتا تھا۔

بھارت کو ٹرافی حاصل کرنے کے لئے 10 دیگر ٹیموں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا ایک نظر ثانی شدہ فارمیٹ متعارف کرایا گیا ہے جس میں گروپ مرحلے کے بعد ایک نیا سپر سکس مرحلہ شامل ہے تاکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا تعین کیا جاسکے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی 16 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن بھارت کے علاوہ گروپ اے میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔

گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان، پاکستان، نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

Advertisement

جنوری میں شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 41 میچوں پر مشتمل ہوگا جس کا فائنل فروری میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر