Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ کا الشفاء اسپتال لاشوں کا قبرستان بن چکا ہے، عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

غزہ کا الشفاء اسپتال لاشوں کا قبرستان بن چکا ہے، عالمی ادارہ صحت
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے طبی نظام تباہی کے دہانے پر، 300 سے زائد ڈاکٹر شہید

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کا سب سے بڑا اسپتال الشفاء اب لاشوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال الشفاء تقریبا ایک قبرستان ہے، جس کے اندر اور باہر لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے درجنوں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں اور گردے کے 45 مریضوں کو ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، ان کا مناسب علاج نہیں کیا جا سکا۔

حالیہ دنوں میں اسپتال کے قریب لڑائی جاری ہے اور ایندھن کی شدید قلت کی وجہ سے علاج متاثر ہوا ہے۔

اسرائیل نے حماس پر اسپتال کے نیچے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کی حماس نے تردید کی ہے۔

Advertisement

دریں اثنا فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن ختم ہونے کے بعد غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری کارروائیاں 48 گھنٹوں کے اندر رک جائیں گی۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر حملے شروع کیے، جس میں 1200 افراد ہلاک اور 200 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے ساڑھے چار ہزار سے زائد بچے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر