
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے32ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی۔
بھارتی شہر پونے میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقا نے کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وین ڈار ڈاسن کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 357 رنز بنائے جس کے جواب میں کیویز کی پوری ٹیم 36ویں اوور میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ بیٹنگ
نیوزی لینڈ کی جانب سے ول یانگ اور ڈیوڈ کونووے نے اننگز کا آغاز کیا، ڈیوڈ صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ول یانگ نے 33 رنز بنائے جب کہ پچھلے میچ کے سنچری میکر روینڈرا نے 9 رنز ہی بنائے۔
کیویز کے ان فارم بلے باز ڈیرل مچل 24 رنز بنانے کےبعد پویلین واپس لوٹے اور کپتان ٹام لیتھم صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ مچل سیٹنر اور ٹم ساؤتھی 7،7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جمی نشام کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج 4، میکرو جانسن 3 اور کگیسو رباڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ جیرالڈ کوئٹزی کے حصے میں آئی۔
جنوبی افریقا بیٹنگ
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ڈمبا باؤما نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان صرف 24 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد راسی وین ڈار ڈاسن نے ڈی کاک کے ساتھ ملکر 200 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ ڈی کاک 116 گیندوں پر 114 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 10 چوکےاور 3 چھکےشامل تھے جب کہ ڈاسن نے 118 گیندوں پر 133 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 5 چھکےشامل تھے۔
ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور جیمی نشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ جنوبی افریقا نے لیفٹ آرم اسپنر تبریز شمی کی جگہ فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 10 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 8پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News