Advertisement
Advertisement
Advertisement

جناح اسپتال میں 8 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی

Now Reading:

جناح اسپتال میں 8 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں نامعلوم افراد 8 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

جناح اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 نامعلوم افراد ایک کم عمر لڑکے کی لاش کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے اندر لارہے ہیں، ان میں سے ایک شخص نے سفید شلوار قمیض اور دوسرے نے سبز شرٹ کے ساتھ جینز پہن رکھی ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم افرد گرے رنگ کی گاڑی سے اس بچے کو اٹھاتے ہیں اور گاڑی کے بمپر پر ڈینٹ بھی موجود ہے جب کہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں جانے سے پہلے دونوں افراد آپس میں کوئی بات چیت بھی کرتے ہیں۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر سفید شلوار قمیض میں ملبوس شخص فوری اسپتال سے گاڑی لے کر فرار ہوجاتا ہے۔

جناح اسپتال کے ترجمان کے مطابق 2 نامعلوم افراد جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 8 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، بچے کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا جسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق لڑکے کو لانے والے افراد کو ایمرجنسی کی پرچی بنوانے کا کہا گیا تو وہ  فرار ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ سی سی ٹی وی کو پولیس کے حوالے کرے گی۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق لڑکے کی شناخت 8 سالہ راول فیاض کے نام سےہوئی جو قیوم آباد کا رہائشی ہے اور صبح سے لاپتا تھا،  کسی نے فون پر اطلاع دی کوئی بچہ ملا ہے، جناح اسپتال جا کردیکھ لیں، اسپتال آکر بچے کو دیکھا، میرا چھوٹا بھائی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بچے کے سر اور چہرے پر زخموں کے نشان واضح ہیں جب کہ کار جس شخص کے نام پر ہے اس کا پتا لگا لیا گیا ہے اور کار کے مالک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر