Advertisement
Advertisement
Advertisement

میتھیوز کے ’ٹائم آؤٹ‘ پر شکیب الحسن کا رد عمل سامنے آگیا 

Now Reading:

میتھیوز کے ’ٹائم آؤٹ‘ پر شکیب الحسن کا رد عمل سامنے آگیا 
میتھیوز

ٹائم آؤٹ معاملے پر شکیب اور میتھیوز کا ردعمل

بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ پر وکٹ حاصل کرنے والے شکیب الحسن کا بیان سامنے آگیا۔

بھارت کے شہر دہلی میں ہونےوالے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 38ویں میچ میں سری لنکا کے سابق کپتان اینجلیو میتھیوز کرکٹ کی تاریخ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے باز بن گئے۔

دراصل وہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق 2 منٹ تک پہلی گیند کھیلنے میں ناکام رہے جس پر مخالف کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے ان کے آؤٹ کی اپیل کی اور قانون کے مطابق سری لنکن بلے باز کو آؤٹ قرار دے گیا گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے کھلاڑی کو 2 منٹ کے اندر پہلی گیند کھیلنا لازم ہوتا ہے لیکن ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ کھلاڑی 3 منٹ تک پہلی گیند نہیں کھیل سکا جس پر امپائر نے مخالف کپتان کی اپیل کر انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے سابق کپتان میتھیوز نے کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Advertisement

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک پلئیر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں نے ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے، امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سنجیدہ ہوں؟ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔ جب ہم فیلڈ میں تھے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنگ میں ہوں۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اینجیلو میتھیوز کے آؤٹ پر پریس کانفرنس کے دوران مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جب میتھیوز کریز پر آئے تو 5 سیکنڈ باقی تھے۔ انہیں کریز پر ہیلمٹ باندھتے ہوئے تہ چلا کہ وہ ٹوٹ گیا ہے یہ امپائرز کا مایوس کن فیصلہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر