Advertisement
Advertisement
Advertisement

یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی نہیں ہو سکتی، نیتن یاہو

Now Reading:

یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی نہیں ہو سکتی، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی نہیں ہو سکتی۔

عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ فوج اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، لیکن یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہو سکتی۔

نیتن یاہو نے غیر ملکی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کا مطلب ہتھیار ڈالنا ہے اور فوجی کارروائی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اسرائیلی فوج غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

نیتن یاہو نے فوجی کارروائی کے کب جاری رہنے کے حوالے سے کہا کہ اس میں جتنا بھی وقت لگے گا ہم ایسا کریں گے۔

Advertisement

اسرائیل کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ سے سرحد پار ہونے والے عسکریت پسند گروپ کے حملے میں 1400 افراد ہلاک اور 240 کے قریب افراد کو یرغمال بنانے کے بعد اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق جوابی فضائی بمباری اور زمینی حملے میں غزہ میں 11 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری اور زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں طویل عرصے تک رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی افواج کو غزہ میں دوبارہ داخل ہونے اور قاتلوں کو ہلاک کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے زور دے کر کہا کہ تنازع سفارتی رفتار کو متاثر نہیں کرے گا اور اسرائیل کی جانب سے حماس کو تباہ کرنے کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے حالات موزوں ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر