لاہورمیں نوازشریف نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمد
وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا
Advertisementنوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے… pic.twitter.com/5IoZkhkuxl
— PMLN (@pmln_org) November 6, 2023
مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدرشہبازشریف نے دیگررہنماؤں کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی محمد نوازشریف کا استقبال کیا۔ محمد نوازشریف پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
پارٹی صدرشہبازشریف نے قائد نوازشریف کو مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر مبارک باد پیش کی۔
ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمین الیکشن سیل سینیٹراسحاق ڈاراور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھرسینئررہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف فٹ ہیں اور الیکشن ضرور لڑیں گے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News