
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے 244 رنز کے ہدف کو 5 وکٹوں پر حاصل کر کے میچ میں فتح حاصل کر لی۔
نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے 244 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 47.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پروٹیز کی جانب سے میچ میں 64 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ٹیمبا باؤما نے 23 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈیر ڈوسن نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
ایڈن مارکرام نے 25، ڈیوڈ ملر 24 اور انڈیلی نے ناٹ آؤٹ 39 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان اور محمد نبی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مجیب الرحمان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
افغانستان کے افتتاحی بلے باز رحمان اللہ گرباز 25 اور ابراہیم زردان نے 15 رنز بنائے۔
رحمت شاہ کی اننگ صرف 26 رنز پر محیط تھی، کپتان حشمت اللہ 2 رنز بنا سکے۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 97 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
راشد خان نے 14 رنز بنائے جبکہ نور احمد 26 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے گیرالڈ کوئٹزی سب سے کامیاب بولر تھے جنہوں نے 4 افغانی کھلاڑیوں کو پویلین واپس پہنچایا، اس کے علاوہ کیشو مہاراج اور لونگی نگیڈی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News