
اب خطے کو نوازشریف کی ضرورت ہے، جاوید لطیف
جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اب خطے کونوازشریف کی ضرورت ہے، اب ان کے راستے میں انتقام سے بھری رکاوٹیں حائل نہیں ہو سکتیں۔
۔سلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کراچی پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کےپودے کی آبیاری کی جانی چاہیے، کیا9 مئی کےماسٹرمائنڈ نے اعتراف جرم کیا؟ کیا امیریکا میں بیٹھ کرالقاعدہ کوٹریننگ دینے کی بات کوغلط کہا؟
جاویدلطیف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے کی غلط بات کااعتراف کیا؟ کیایہ اعتراف کیاکہ میرےغلط فیصلوں کیوجہ سےملکی معیشت تباہ ہوئی، کیااس بات کااعتراف کیاآرٹی ایس بٹھاکرمجھے لایاگیا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ کیا9 ،10مئی کوجوہوااس پرپشیمانی کااظہار کیا؟ گرفتاری کےلیے ادارے جاتے تھے توپٹرول بم سے حملے کیے جاتے تھے، زمان پارک گرفتاری کےلیے جانے پرمسلح جتھوں سے حملےکرانے کا اعتراف کیا؟
جاوید لطیف نے کہا کہ آج کل دو تین باتیں کثرت سے ہو رہی ہیں جو کہہ رہے ہیں ان سے گزارش کروں گا جواب کا متمنی ہوں ٹیو پروسیس، لیول پلینگ فیلڈ اورمٹی ڈالو، پوچھنا چاہتا ہوں کہ عدالت میں عدم حاضری و پیروی اپیل خارج ہو اور ہمارے آنے پر صرف بحال ہوجائے تو اس کو ڈیو پروسیس نہیں کہتے، ڈیو پروسیس یہ ہے کہ واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بنے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News