Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونیسیف نے غزہ کو بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ قرار دے دیا

Now Reading:

یونیسیف نے غزہ کو بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے سربراہ نے غزہ کی پٹی کو بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ’ قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں مبینہ طور پر 5،300 سے زیادہ بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جو ہلاکتوں کا 40 فیصد ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ان کی زندگیاں بچانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل جو حال ہی میں جنوبی غزہ کے دورے سے واپس آئے تھے نے کہا کہ یہ غیر معمولی ہے اور میں نے جو کچھ دیکھا اور سنا اس سے میں پریشان ہوں۔

کیتھرین رسل نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جاری لڑائی اور بمباری روکنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Advertisement

کیتھرین رسل نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ مزید 1200 بچے بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

کیتھرین رسل نے مزید کہا کہ بموں، راکٹوں اور فائرنگ کے علاوہ، غزہ کے بچوں کو تباہ کن حالات زندگی سے شدید خطرہ ہے۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کے مطابق دس لاکھ بچے یا علاقے کے اندر موجود تمام بچے اس وقت خوراک کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہیں غذائی قلت کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے۔

یونیسیف کا اندازہ ہے کہ اگلے مہینوں میں غزہ میں بچوں میں شدید غذائی قلت میں تقریبا 30 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی سربراہ نتالیا کنیم نے بھی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی حاملہ خواتین کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کرائی اور توقع ہے کہ آنے والے مہینے میں تقریبا 5500 بچے خوفناک حالات میں پیدا ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر