آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم آج ایونٹ میں اپنے آخری میچ میں شکست کے بعد وطن واپسی کی تیاری کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی کی کوشش کو انگلینڈ نے ناکام بنا دیا ہے جس کے بعد کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز اب وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے پاکستان واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیم کولکتہ سے دو مختلف فلائٹس سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔
رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کی واپسی 13 نومبر کو ہو گی جو دو مختلف پرواز کے ذریعے سیالکوٹ، لاہور اور اسلام آباد پہنچیں گے۔
ٹیم کی واپسی میں فاسٹ بولر حسن علی شامل نہیں ہیں وہ 22 نومبر تک بھارت میں مقیم رہیں گے جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے۔
پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پاکستان آئیں گے، لیکن وہ اس سے قبل 3 دن تک دبئی میں قیام کریں گے اور 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے 4 میں کامیابی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
