Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب ملک بھی قومی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

Now Reading:

شعیب ملک بھی قومی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی پر شعیب ملک نے بھی خوب جم کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لیا اور خوب جم کر اپنے دل کی بھڑاس نکالیْ

شعیب ملک ایک نجی اسپورٹس چینل کے پروگرام میں شریک تھے انہوں نے کھلاڑیوں کے زیادہ سفر کو خراب کارکردگی کی وجہ کو ایک بہانہ قرار دیا، اور کہا کہ ایک پروفیشنل کھلاڑی کے لیے سفر کوئی معنی نہیں رکھتا۔

پروگرام میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی موجود تھے، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو کریمپ پڑنا کوئی بڑا مسلہ نہیں ہے، گلین میکسویل کو بھی کریمپ آئے لیکن سپورٹ اسٹاف نے انہیں کھڑا کر دیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف سے اگر پوچھا جائے کہ کریمپ سے کیسے نکلنا ہے تو انہیں اس کا علاج ہی معلوم نہیں ہے۔

Advertisement

ٹیم سلیکش کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل کے ایک میچ میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں آنے والا کھلاڑی دباؤ میں نہیں کھیل سکتا۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ اگر کوئی ملک اپنی بی ٹیم پاکستان بھیجتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنی بی ٹیم کھلائے تاکہ ہمارے پاس نئے کھلاڑیوں کی کھیپ تیار ہو سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر