
پاکستان اور چین کے جنگی بحری و ہوائی جہاز آبدوز مشق کا حصہ
پاکستان اور چین کی بحری افواج کی تاریخ میں سب سے بڑی مشق ’سی گارڈئینز 2023‘ کا آغاز ہو گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق سی گارڈئینز 2023 میں سمندری راستوں کے مشترکہ تحفظ اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز ہے، چینی بحریہ کے ٹائپ 052 ڈی زی بو اور ٹائپ 054 اے گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائرز جنگ ژو اور لین ای شریک ہیں۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشق میں پاکستان اور چین کے جنگی بحری و ہوائی جہاز، آبدوز اور میرین فورسز حصہ لے رہے ہیں، چینی بحریہ کی ٹائپ 039 یوآن کلاس سب میرین پہلی بار کسی ملک کے ساتھ مشقوں میں شریک ہے، کسی آبدوز کا دوسرے ملک کے ساتھ مشقوں میں حصہ لینا غیر معمولی ہے، 9 روزہ مشقوں میں شمالی بحیرہ عرب کے پانیوں اور فضائوں میں میری ٹائم سیکیورٹی خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی گارڈین مشق میں فارمیشن مینوورنگ سمیت تربیتی کورسز بھی شامل ہیں، وی بی ایس ایس ہیلی کاپٹر کراس ڈیک لینڈنگ اور مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں، مشترکہ اینٹی سب میرین اور مین گن شوٹنگ بھی مشقوں کا حصہ ہے، بحر ہند میں اسٹریٹیجک راستوں کا قذاقی،دہشت گردی اور دیگر خطرات سے تحفظ پاکستان اور چین کا مشترکہ مقصد ہے۔
چینی دفاعی ماہر کے مطابق مشترکہ مشقیں سی پیک جیسے اہم ترین منصوبے کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہیں، اس سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، مشق کا مقصد بحر ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات کے خلاف مربوط حکمت عملی اور بحری تعاون کا فروغ ہے، مشق سی گارڈین 2023 پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔
دوسری جانب پاک چین بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 کے حوالے سے میڈیا بریف کا کراچی میں انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک اور چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن چی جیان نے مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کموڈور عاصم سہیل ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشق سی گارڈین کا آغاز 2014 میں کیا گیا، مشق سی گارڈین 2023 دو مراحل پر مشتمل ہے جس میں ہاربر اور سی فیز شامل ہیں، ہاربر فیز کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ورکشاپس سیمینارز اور مباحثے منعقد کیے گئے۔
عاصم سہیل ملک نے کہا کہ مشق کے سی فیز کا آغاز 14 نومبر سے پاکستان کی سمندری حدود میں ہو گا، مشق کے سی فیز کے دوران دونوں ممالک کی افواج اپنی حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی جن میں میری ٹائم سیکیورٹی اورسرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز شامل ہیں۔
سینئر کیپٹن چی جیان کے مطابق یہ مشق سمندر میں مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل طریقہ کار اور حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے میں مفید ثابت ہو گی، مشق سی گارڈین دونوں بحری افواج کے مابین باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News