Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف سےذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گےتو چلاجاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

نوازشریف سےذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گےتو چلاجاؤں گا، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی

نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسب معمول پیش ہوا ہوں معلوم ہوا جج صاحبہ ریٹائر ہورہی ہیں۔ یہ کیس کب تک چلے گا یہ وقت ہی بتائے گا چار سال ہوگئے ہیں، پتا نہیں الزام کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آنے والی حکومت یا نگراں حکومت فیصلہ کرلے اس ادارے کا کیا کرنا ہے، اس ادارے کا 25 واں سال ہے اور صرف یہ سیاستدانوں کیلئے بنایا گیا ہے مگر الزام کسی پر ثابت نہیں ہوا۔ ہزاروں لوگ جیلوں میں پڑے ہیں ان کی زندگیاں مفلوج ہیں۔ یہ پولیٹیکل انجنیرنگ کا ادارہ ہے احتساب نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ دوسرے قوانین پرسوموٹو لیتا ہے مگراس قانون پر نوٹس نہیں لیتا۔ زرداری صاحب اور نواز شریف سیاسی لیڈرز ہیں ملاقات اوربات ہونی چاہئے۔ سب کو بیٹھ کرراستے کا تعین کرنا ہوگا۔ جو تفریق اورانتشارہے اسے سیاسی بات چیت سے ہی حل کیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں پینتیس سال سے سیاست میں ہوں اور رہوں گا، پارٹی کے معاملات سے الگ ہوں عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔ نوازشریف کے آنے سے پہلے ملاقات ہوئی ہے وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا۔ میاں نوازشریف سے پرانا اور ذاتی تعلق ہے۔  دعا ہے شفاف الیکشن ہوں اگر ایسا نہیں ہوا تو ستر جیسے حالات ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے مذید کہا کہ رؤف صدیقی نے ایم کیو ایم میں شمولیت کی نہیں کھانے کی دعوت دی ہے، پارٹی رہنما جیل میں اندر باہرہوتے رہتے ہیں، اگرعوامی سپورٹ ہو تو نظریہ زندہ رہتا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی، ریفرنس کی آئندہ سماعت 13 دسمبرکو ہوگی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر