قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شادی کے لیے بھارت میں شیروانی خریدنے کی خبر کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے بھارت میں جاری ورلڈکپ 2023 کے دوران معروف فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی کی شیروانی خریدی ہے جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ بابراعظم نے اس ٹورنامنٹ کے دوران ناصرف شیروانی بلکہ شادی کے لیے جیولری بھی خریدی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے چکے ہیں کہ ان خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ اب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
AdvertisementWe vehemently reject the utterly false reports circulating on certain media platforms suggesting that Kaptaan Babar Azam engaged in clothing and jewelry shopping in India amidst the ongoing World Cup.
This news comes as a surprise to him as well.
We categorically refute these…
— Saya Corporation (@SayaCorps) November 6, 2023
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سایا گروپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران کپڑوں اور زیورات کی خریداری کے حوالے سے پھیلائی گئی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کھلاڑیوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والی پی آر کمپنی کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا اور ان خبروں کی تردید کردی۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں جن کے مطابق ورلڈکپ کے دوران بابراعظم بھارت میں مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں۔
اسٹوری کے مطابق یہ خبریں خود بابر اعظم کے لیے بھی حیران کُن ہیں، ہم ان تمام گردشی اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے کسی بھی پروپیگنڈا اور غلط خبروں سے بچنے کے لیے خبر کی تصدیق پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
