 
                                                                              کرکٹ کے قوانین کی نگہبان میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے امپائر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اینجلو میتھیوز کا آؤٹ قانونی تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کرکٹ تاریخ کے پہلے کھلاڑی تھے جنہیں ٹائم آؤٹ دیا گیا تھا۔
اس ٹائم آؤٹ کے بعد اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو مقررہ دو منٹ کے اندر کھیلنے کو تیار نہیں ہوئے تھے جس کے بعد انہیں امپائر نے ٹائم آؤٹ قرار دے دیا تھا۔
میچ کے دوران اینجلو میتھیوز کے ہیلمٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا تھا، انہوں نے ڈریسنگ روم سے دوسرا ہیلمٹ منگوایا لیکن اس دوران میتھیوز کا مقررہ وقت دو منٹ سے تجاوز کر گیا تھا۔
ٹائم آؤٹ دیئے جانے کے بعد اینجلو میتھیوز نے بنگلہ دیش کو ‘شرمناک’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں میچ کے دوران امپائر میں عام فہم کی کمی تھی۔
ایم سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینجلو میتھوز کو نئے ہیلمٹ کے انتظار میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیئے.
ایم سی سی کا کہنا تھا کہ میتھیوز کو نئے ہیلمٹ کے آنے کا انتظار کرنے کے بجائے امپائر کی توجہ اپنے ٹوٹے ہوئے ہیلمٹ کی جانب مبذول کرانی چاہیے تھی۔
ایم سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ میتھیوز نے امپائر سے مشاورت نہیں کی.
ایم سی سی کا کہنا ہے کہ اینجلو میتھیوز نے امپائر کو بتایا ہوتا کہ کیا ہوا تھا اور اسے حل کرنے کے لئے وقت مانگا جاتا تو وہ شاید انہیں ہیلمٹ تبدیل کرنے کی اجازت دیتے اور شاید اس طرح ٹائم آؤٹ ہونے خطرے سے بچ جاتے۔
شکیب الحسن نے امپائر ماریس ایراسمس کی جانب سے اپیل واپس لینے کی پیش کش کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جب میتھیوز نے بھی ان سے دوبارہ غور کرنے کو کہا تو وہ اپنی بات پر قائم رہے۔
میتھیوز کا کہنا تھا کہ خراب ہیلمٹ کے ساتھ فاسٹ بولر کا سامنا کرنا غیر محفوظ ہے لیکن ایم سی سی کا کہنا ہے کہ بلے باز کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے امپائر کو شامل کرنا چاہیے تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 