
عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نگراں وزیراعلیٰ کی تصویرکےساتھ اشتہاری مہم کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ میں نگران وزیراعلی کی تصویرکے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سلطان تنویرنے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسا ہے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
نگراں وزیر اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کیخلاف کیس
لاہور ہائی کورٹ کا حکومت پنجاب کونوٹس جاری، جواب طلب#LHC #BOLNews pic.twitter.com/g8eRfCclZ8Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) November 20, 2023
عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیرکرنے والوں کی جیبوں سے پیسا نکلوائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ نھے فلائی اوورزکی تعمیر پر نگران وزیراعلی کی تشہیرکے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔
جسٹس سلطان تنویرنے حافظ اسرار الحق کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزارحافظ اسرارالحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیراعلی کی تشہیرکرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News