
غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کے روز اسپتال کے ڈائریکٹر اور متعدد دیگر طبی عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایک اور ڈاکٹر اور دو نرسوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سالمیہ کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اکثر الشفا کے اندر کے حالات کے بارے میں حوالہ دیا ہے، جو حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد اسرائیلی زمینی حملے کا ایک اہم مرکز ہے۔
گذشتہ ہفتے اسپتال پر چھاپہ مارنے والی اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ شہر میں تنصیب کے نیچے ایک سرنگ کے احاطے کو حملے کرنے کے لیے استعمال کیا۔
حماس اور اسپتال کے حکام بارہا ان دعووں کی تردید کرتے رہے ہیں۔
اسپتال کے شعبہ کے سربراہ خالد ابو سمرا نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کو کئی دیگر سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک اور ڈاکٹر اور دو نرسوں کے ساتھ ساتھ اسپتال کے ڈائریکٹر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈٓائریکٹر محمد ابو سالمیہ اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان کی فوری رہائی کے لیے کام کریں۔
ہفتے کے روز اسپتال خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں مریضوں کو فلسطینی علاقے کے محفوظ جنوب کی جانب نقل مکانی کرنی پڑی۔
ڈاکٹر سالمیہ نے گزشتہ ہفتے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ انہیں اسرائیلی افواج کی جانب سے انخلا کا حکم اس وقت ملا تھا جب انہوں نے اس سے قبل انخلا سے انکار کر دیا تھا۔
تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ انخلا ڈاکٹر ابو سالمیہ کی درخواست پر کیا گیا۔
فوج نے ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے جو ڈاکٹر سالمیہ اور ایک سینئر اسرائیلی افسر کے درمیان گفتگو کے طور پر پیش کی گئی ہے جس میں دونوں افراد انخلا کے لئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ حماس کئی سالوں سے اسپتال کے نیچے سرنگوں میں ایک کمانڈ سینٹر چلا رہی تھی تاہم حماس اور طبی اہلکار اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔
بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے صحافیوں کو ایک سرنگ تک پہنچایا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حماس کے زیر زمین وسیع نیٹ ورک کا حصہ ہے۔
الشفا اسپتال غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ کے سلسلے میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے توسیعی آپریشن کا مرکز رہا ہے جہاں حماس کے زیر انتظام حکومت کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
یہ اقدام حماس کے عسکریت پسندوں کی جانب سے 7 اکتوبر کو سرحد پار کیے جانے والے ایک غیر معمولی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 1200 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 240 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News