جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
لاہورہائی کورٹ نے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل کروادیا گیا جس کے بعد عدالت نے سرکاری وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دیدی۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، دوران سماعت درخواست گزارشہری مشکور حسین کےوکیل نے دلائل دیے۔
درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقررکرنا غیرآئینی اقدام ہے۔ سپیریم کورٹ پہلے ہی 62 ون ایف کی تشریح کر چکی ہے، ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزارشہری کے وکیل نے استدعا کی کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
