Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسرائیل نے جنگ کے دوران 427 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، ڈبلیو ایچ او

Now Reading:

غزہ میں اسرائیل نے جنگ کے دوران 427 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، ڈبلیو ایچ او
غزہ میں اسرائیل نے جنگ کے دوران 427 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، ڈبلیو ایچ او

غزہ میں اسرائیل نے جنگ کے دوران 427 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے جنگ کے دوران 427 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مخلتف صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ان حملوں میں 566 فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ 758 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں اب تک 400 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 2 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 50 ہزار مکانات مہندم ہوگئے

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر مزید ایک روز کی توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے۔ 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے اور ثالثیوں کی کوششوں کے نتیجے میں معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کاعمل جاری رہے گا۔

Advertisement

حماس نے جنگ بندی کے چھٹے اور آخری روز 4 غیرملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کیے ہیں جب کہ اسرائیل نے بھی مزید 30 فلسطینیوں کو رہا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر