بحیرہ اسود میں طوفانی موسم کے دوران ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک ملاح ہلاک ہو گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ترکیہ نے بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان کے باعث ایک مال بردار بحری جہاز ڈوبنے کے بعد 11 لاپتہ ملاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو مشن شروع کر دیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پیر کے روز کہا کہ طوفانی موسم کے دوران یہ جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک ملاح ہلاک اور عملے کے باقی 11 ارکان لاپتہ ہو گئے۔
ترکیہ میں ہفتے کے اختتام پر جہاز کو تباہ کرنے والے موسمی محاذ پر کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں ملاح بھی شامل تھا۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ کافکامیٹلر مال بردار جہاز استنبول سے 120 کلومیٹر مشرق میں سمندرکی دیوار سے ٹکرانے کے بعد عملے کے 12 ارکان کے ساتھ ڈوب گیا تھا۔
ترکیہ کے امدادی کارکنوں نے ابتدائی طور پر خراب موسم کی وجہ سے پیر کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاپتہ ملاحوں کی تلاش میں سمندر کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ انہوں نے ایک ملاح کی لاش برآمد کرلی ہے اور اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
ترکیہ کے جھنڈے والا یہ بحری جہاز روسی بندرگاہ تیمریوک سے ترکیہ کے شہر ایلیاگا تک اسٹیل بنانے میں استعمال ہونے والا مرکب فیروسیلیکون لے جا رہا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
