
بابراعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کل پوری پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور اگر فخرزمان 20 سے 30 اوورز کھیل گئے تو نیتجہ ہمارے حق میں بھی ہوسکتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کا میچ اہم ہے، پلاننگ کے ساتھ کھیلیں گے، ایسا نہیں رن ریٹ کےلیے جاتے ہی اندھا دھند بلے گھمائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہم اچھے نوٹ پر کوشش کریں گے، افغانستان اور جنوبی افریقا والا میچ جیتنا چاہیے تھا، کسی ایک شعبے کو ذمہ دار نہیں ٹہراؤں گا ، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں، اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے، ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، پوری پلاننگ ہے کہ دس اوور کیسے کھیلنا بعد میں کیا کھیلنا ہے، فخرزمان 20 سے 30 اوورز کھیل گئے تو نتیجہ ہمارے حق میں ہوگا، فخر کے علاوہ ہماری ٹیم میں افتخار احمد اور محمد رضوان بھی ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میری کارکردگی ایسی نہیں کہ لوگ کہیں کہ مجھ پر پریشر ہے، سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہوتا ہے، میں پچھلے ڈھائی تین سال سے پرفارم کررہا تھا، کوشش ہے اپنے لیے نہیں ٹیم کےلیے پرفارم کروں، کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے، 3 سال سے کپتانی کررہا ہوں،کوئی دباؤ نہیں، کپتانی سے متعلق فیصلہ مینجمنٹ نے کرنا ہے جب کہ ٹیم کا فیصلہ کوچز اور کپتان کا ہوتا ہے، بہترین کامبی نیشن کے ساتھ جاتے ہیں۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہم فائنل تک آئے تھے، ہم ون ڈے میں نمبر ون بھی رہے ہیں اور میں مانتا ہوں کہ ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا ، چاہتا تھا کہ ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں، میرا ہدف تھا کہ بطور بیٹر اچھا فنش کروں، صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، اس کے حساب سے پلان کرتے ہیں، کبھی کبھار کنڈیشنز فیور نہیں کرتی کہ کھل کر کھیلیں۔
بھارت کی میزبانی سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں انڈیا میں کافی پیار اور کافی سپورٹ ملی، جب کہ یہاں ہر وینیو پر مختلف کنڈیشنز ہیں، ہم پہلی بار انڈیا آئے ہیں، ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News