
دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، علامہ طاہراشرفی
علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ایسا گروہ موجود ہے جوبغیرسوچے سمجھے پروپیگنڈا کرناشروع کردیتا ہے۔
نگراں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا حافظ طاہراشرفی نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس ہوئی، ہمارے وزیرخارجہ نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا، آرمی چیف نے فلسطینی سفیرکو جی ایچ کیومیں دعوت دی۔
حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ فلسطینی سفیرکوجی ایچ کیوبلاکرپاکستانی مؤقف بیان کیاگیا، کورکمانڈرمیٹنگ ہوئی، اعلامیےمیں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے، سوشل میڈیا پرملکی سلامتی کےخلاف بےبنیادپروپیگنڈاکیاجارہاہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرتارہےگا۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ فلسطین کومشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی ادارے ہمارے خلف مہم چلا رہے ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا کہ امداد کوڈبل کردیا جائے، غزہ صورتحال میں سب سے پہلے امدادی سلسلہ شروع ہوا، 7 اکتوبرکو غزہ کا معاملہ شروع ہوا۔
انھوں نے کہا کہ دشمن قوتیں چاہتیں ہیں کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو، ریاض میں نگراں وزیراعظم نےمحمودعباس سے ملاقات کی، مسئلہ کشمیر اورفلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، ایک جہازبحرین گیاجس میں مسافرسوارتھےاس پرپروپیگنڈاکیاگیا، ایساگروہ موجودہےجوبغیرسوچےسمجھےپروپیگنڈاکرناشروع کردیتاہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News