Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار

Now Reading:

حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار
لاہورسرکل

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہورکا حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد نجیب اللہ اور محمد عادل شامل ہیں۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری رقوم برآمد ہوئیں، ملزم محمد نجیب اللہ کو جاپان سنٹر لاہور جبکہ محمد عادل کو میو اسپتال کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم ریکٹ چلا رہے تھے، ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پرعمل میں لائی گئی۔

ملزمان سے مجموعی طورپر45 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے، 200 امریکی ڈالر، 300 قطری ریال اور 331 ملائشین رنگٹ برآمد ہوئے۔ ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔

Advertisement

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر