Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئس لینڈ میں آتش فشاں فگراڈلز فل کے پھٹنے کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

Now Reading:

آئس لینڈ میں آتش فشاں فگراڈلز فل کے پھٹنے کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آئس لینڈ کے حکام نے آتش فشاں فگراڈلز فل کے پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر جنوب مغربی قصبے گرینڈویک میں رہنے والے ہزاروں افراد کو احتیاط کے طور پر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات (آئی ایم او) کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کا کافی خطرہ ہے۔

آئی ایم او کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما ریکیجینز پر یا اس کے بالکل اوپر آتش فشاں پھٹنے کے امکانات صبح سے بڑھ گئے ہیں۔

بیان کے مطابق اگلے چند دنوں میں کسی بھی وقت آتش فشاں پھٹنا شروع ہوسکتا ہے۔

Advertisement

آئس لینڈ یونیورسٹی میں آتش فشاں کے پروفیسر تھور تھورڈاسن نے کہا کہ جزیرہ نما کے نیچے سے بہنے والا 15 کلومیٹر طویل دریائے میگما اب بھی فعال ہے۔

پروفیسر تھور تھورڈاسن نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم بدقسمتی سے آتش فشاں پھٹنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کا سب سے زیادہ امکان گریناڈوک قصبے کی حدود میں ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران قریبی فگراڈلسفجل آتش فشاں کے آس پاس ہزاروں زلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر