Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا میں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی، بولنگ کوچ عمر گل

Now Reading:

آسٹریلیا میں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی، بولنگ کوچ عمر گل

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی پچز اور کنڈیشنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے پریکٹس کر رہے ہیں تاہم نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی۔ 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے اسپیل کرانا معمول کی بات ہے، لمبے اسپیل کرانے سے متعلق حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، بولنگ میں ہمیشہ بہتری کی ضرورت ہوتی ہے تاہم نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی جن کا ری ہیب جاری ہے۔

عمر گل نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت تجربہ کار ہے، کیمپ میں 4 مختلف پچز پر پریکٹس کریں گے، آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوتی ہیں جس کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہم کررہے ہیں۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ایسی پرفارمنس نہیں رہی جیسی امید تھی، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو عزت دینی چاہیے، کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ مل کر ورک لوڈ کو ہینڈل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید 3 بولرز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر