Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعتیں دائیں بائیں نہ دیکھیں، اپنی سیاست پر بھروسہ کریں، بلاول بھٹو

Now Reading:

جماعتیں دائیں بائیں نہ دیکھیں، اپنی سیاست پر بھروسہ کریں، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی

جماعتیں دائیں بائیں نہ دیکھیں، اپنی سیاست پر بھروسہ کریں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دیگرجماعتوں کو پیغام ہے کہ عوام پر بھروسہ کریں، دیگرجماعتیں دائیں بائیں نہ دیکھیں، اپنی سیاست پر بھروسہ کریں۔

مردان میں پیپلزپارٹی کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب کوملکر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، ملک کا سب سے بڑا دشمن وہی پرانی سیاست ہے، ملک میں 70سال سے روایتی سیاست چلتی آرہی ہے، پرانے سیاستدان ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں، مستقبل کا نہیں سوچتے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ ہم ماضی میں نہیں پھنسے ہوئے، ہمیں آج اورکل کی پریشانی ہے، معاشی بحران کی وجہ سے تاریخی مہنگائی ہے ، پیپلز پارٹی کو آنےوالے الیکشن میں کامیاب کرانا ہے، پیپلز پارٹی حکومت میں آکر عوامی راج قائم کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ایسی حکومت ہو جو نوجوانوں، مزدوروں اور کسانوں کی ہو، آصف زرداری کےدورمیں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کودنیا بھرمیں مثالی کہاجاتا ہے، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہے، آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کو شناخت دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بےنظیرشہید نے دو آمروں کا مقابلہ کیا، ذوالفقاربھٹونے کسانوں کو زمین کا مالک بنایا، پیپلزپارٹی نے ہردورمیں عوام کی خدمت کی، پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے ہردور میں خدمت کی، پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے، کل ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن کا کنونشن تھا، ورکرز کنونشن مکمل ہوں گے تو مردان میں جلسہ ضرور ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک زمانے میں الیکٹیبلزکی سیاست چلتی تھی، جوسیاستدان مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے وہ الیکٹیبلزنہیں رہیں گے، جو لوگ پرانی سیاست کررہے ہیں وہ الیکٹیبلزکی تلاش میں ہیں، جیالا وزیراعظم بھی ہوگا اورجیالا وزیراعلیٰ بھی ہوگا، ہم نے آگے ساتھ مل کرجدوجہد کرنی ہے، ہم نے اپنے لیے نہیں ملک کےلیے سوچنا ہے۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ کل پشاورمیں پیپلز پارٹی کا کنونشن ہوگا، دیگرجماعتوں کو پیغام ہے کہ عوام پربھروسہ کریں، دیگر جماعتیں دائیں بائیں نہ دیکھیں، اپنی سیاست پربھروسہ کریں، ہمیں دائیں بائیں نہیں عوام کی جانب دیکھنا ہے، ایک بارپھرالیکشن نہیں سلیکشن ہواتونقصان عوام اٹھائیں گے، عوام نےپہلےسلیکٹڈراج کوبھگتاہے، آگےقبول نہیں کرینگے۔

Advertisement

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ عوام نےووٹ کا حق استعمال کرناہے، تاکہ ملک کامستقبل روشن ہو، پیپلزپارٹی دائیں بائیں نہیں عوام کی جانب دیکھتی ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، انکےپاس فیصلے کا حق ہے، عوام کےپاس حق ہے وہ فیصلہ کریں حکمران کون ہوں گے،  عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمارے سرآنکھوں پرہوگا، منشور، نظریہ اور ڈسپلن کی وجہ سے ہی پارٹی کامیاب ہوسکتی ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر