
31 اکتوبر کے واقعے میں 6 دہشتگرد افغانی تھے، جان اچکزئی
جان اچکزئی نے کہا کہ 31 اکتوبرکے واقعے میں 6 دہشتگرد افغانی تھے، افغان عبوری حکومت آنے کے بعد دہشت گردی میں 60 فیصداضافہ ہوا۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کو کچلنا جانتے ہیں، روازنہ چمن بارڈرسے 10 ہزارغیرقانونی مقیم افراد کو وطن واپس بھیج رہے ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ 31 اکتوبرکے واقعے میں 6 دہشتگرد افغانی تھے، افغان عبوری حکومت آنے کے بعد دہشت گردی میں 60 فیصداضافہ ہوا، بلوچستان سے80ہزار تارکین وطن واپس جاچکے۔
نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کےبعدرجسٹرڈمہاجرین کوواپس بھیجیں گے، بلوچستان کے 2 ریجن میں اب تک ایک لاکھ کارڈ بلاک کیے، لاکھوں افراد نے جعلی شناختی کارڈز بنا رکھے ہیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ بلوچستان میں ایک ہفتے میں ایک ہزارکے قریب افراد کوپاکستان بدرکیا، جرائم میں ملوث غیرقانونی مقیم افراد کےخلاف مہم جاری رہےگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبررہنا چاہتے ہیں توہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھرسے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو بھی سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پرکلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News