Advertisement
Advertisement
Advertisement

سموگ تدراک کیس؛ نجی دفاترکو دودن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

Now Reading:

سموگ تدراک کیس؛ نجی دفاترکو دودن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم
سموگ تدراک کیس

سموگ تدارک کیس؛ مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب

لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے کیس میں نجی دفاتر میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کاحکم دے دیا۔ 

سماعت کے دوران عدالت نےایل ڈی ات کو لاہور کےانڈر پاسز کی تزئین وآرائش کاکام جلد مکمل کرنے کاحکم دیا اور کہا کہ عدالت نےہفتے کےروز اسکول بند کرنے اورہفتے میں دو دن ورک فراہم ہوم کا کہامگرحکومت نے کچھ نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ حکومت اپنی کوتاہیاں دوسرے پر نہ ڈالے۔ نجی دفاتر کو ورک فراہم ہوم کی پالیسی بنائی جائے۔ حکومت جان بوجھ کرعدالتی احکامات کو نظر انداز کررپی ہے۔ صرف دوکانیں اور مارکیٹس بند کرنا ہی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

لاہورہائیکورٹ نے سیل کردہ کیفوں کی انتظامیہ کی جانب سے سیلیں توڑنے پربرہمی کا اظہرکرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والےکیفے سیل کرکے انتظامیہ کو اندر کردیاجائے۔ عدالت کا مقصد کاروباربند کرنا نہیں۔ دس بجے کی پابندی کا بیان حلفی جمع کرانے والے کیفے کھول دیے جائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ بیان حلفی کے بغیرانڈسٹری یونٹس کو ڈی سیل نہ کیا جائے۔

محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ آلودگی پھلانے والے 114 انڈسٹری یونٹس سیل کیے، 114 میں سے 37 انڈسٹری ایونٹس ڈی سیل ہوچکے ہی جس پرجسٹس شاہد کریم  نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

 پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، آئندہ سال فصلوں کی باقیات جلانے کا ایشو نہیں کمی آئے گی، 14 ہزار کسانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر