Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2024 میں بھی زیادہ گول کروں گا، کرسٹیانو رونالڈو کا عزم

Now Reading:

سال 2024 میں بھی زیادہ گول کروں گا، کرسٹیانو رونالڈو کا عزم

معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ 2023 میں زیادہ گول کرنے کا اعزاز سال 2024 میں بھی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پرتگالی فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ سال 2023 کی طرح 2024 میں بھی سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بننے کے بعد سال کا اختتام کیا۔

پانچ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ملک اور اپنے موجودہ کلب النصر کے لئے 54 گول اسکور کیے۔

انگلینڈ کے اسٹرائیکر ہیری کین سال 2023 میں  52 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور حال ہی میں کلب بائرن میونخ میں شامل ہو گئے۔

Advertisement

پی ایس جی اور فرانسیسی اسٹرائیکر کائلان ایمباپے نے بھی 52 گول اسکور کیے۔ دریں اثنا سٹی اور ناروے کے اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے 50 گول کیے۔

سعودی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ وہ سال 2023 میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے اور اپنے کلب اور ملک کی مدد کرنے پر بہت خوش ہیں۔

رونالڈو کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے چند ایسے ریکارڈ قائم کیے ہیں جنہیں توڑنا مشکل ہے۔

پانچ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو نے حال ہی میں جنوری 2023 میں سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اپنی نئی ٹیم کے لیے 50 میچ کھیل چکے ہیں اور 44 گول اسکور کر چکے ہیں۔

سعودی پرو لیگ کے جاری سیزن میں پرتگالی فٹبالر ریاض میں قائم کلب کی جانب سے 18 میچز کھیل چکے ہیں اور 20 گول اسکور کرچکے ہیں۔ رونالڈو نے 2023-24 کے سیزن میں النصر کی جانب سے نو اسسٹ بھی کیے۔

اس سے قبل پرتگال کے سپر اسٹار نے یووینٹس چھوڑنے کے بعد 2021 میں اپنے بچپن کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کی تھی تاہم انگلش کلب میں ان کا دور زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔

Advertisement

رونالڈو نے پیئرز مورگن کے ساتھ ایک متنازع انٹرویو میں یونائیٹڈ کے کوچ ایرک ٹین ہیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

رونالڈو نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹین ہیگ پرتگالی کھلاڑی کا احترام نہیں کرتے، جس کے بعد یونائیٹڈ نے 38 سالہ کھلاڑی کا کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ میں اپنے دوسرے دور میں کرسٹیانو رونالڈو نے 54 میچ کھیلے اور 27 گول اسکور کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر