
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف ایک رنز بنانے کے بعد مخالف کپتان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم 318 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124 رنز درکار ہیں۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ محمد رضوان اس وقت 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں تاہم بابراعظم ایک بار پھر ناکام ہوگئے، وہ صرف ایک رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے کھیل کے پہلے روز 3 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے تاہم قومی بولرز نے دوسرے روز شاندار کم بیک کرتے ہوئے محض 131 رنز کے اضافے سے مزید 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دی اور یوں آسٹریلیا کو 318 رنز آؤٹ ہوگئی۔
بابراعظم کیلئے سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں بلکل اچھا ثابت نہیں ہوا ہے، وہ 8 ٹیسٹ میچز کی اننگز میں ایک مرتبہ بھی 50 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے ہیں۔ ڈیبیو کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بابراعظم ایک سال میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہوں، ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سابق کپتان کو ایک موقع ضرور ملے گا۔
پاکستان نے رواں برس محض 5 ٹیسٹ میچز کھیلے، جس میں گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ کیخلاف تھا، اس میں بابر دو اننگز میں 24 اور 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ جولائی 2023 میں، پاکستان نے 2 میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کیا، سیریز پاکستان کے نام رہی لیکن بابراعظم کا بیٹ یہاں بھی خاموش رہا۔
انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 13 اور 24 رنز بنائے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے دوران ایک اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 39 رنز کا حصہ ڈالا۔
اسی طرح دورہ آسٹریلیا کے دوران پرتھ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 21 اور 14 رنز بنائے تھے جبکہ میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News