Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف برطانوی فنانشل اور بزنس اخبارمیں پاکستان کی صلاحیتوں کا چرچا

Now Reading:

معروف برطانوی فنانشل اور بزنس اخبارمیں پاکستان کی صلاحیتوں کا چرچا
سٹی اے ایم

معروف برطانوی فنانشل اور بزنس اخبارمیں پاکستان کی صلاحیتوں کا چرچا

معروف برطانوی فنانشل اور بزنس اخبار “سٹی اے ایم” میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا چرچا کیا گیا۔ 

برطانوی اخبار “سٹی اے ایم” میں سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر خصوصی اشاعت ہوئی، “سٹی اے ایم” لندن میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اقتصادی اخبار ہے۔

اشاعت میں برطانوی اخبار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خصوصی مواقعوں پر روشنی ڈالی، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہونے کے ساتھ ایک منفرد جیو اسٹریٹجک محل وقوع رکھتا ہے۔

سٹی اے ایم کے مطابق پاکستان کی 4.8 ٹریلین پاؤنڈ مالیت کی معدنی دولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تیزی سے راغب کر رہی ہے، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سرمایہ کاری کا فعال طور پر خیرمقدم کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کی کونسل (SIFC) کا آئندہ پانچ سالوں میں 48 بلین پاؤنڈ سرمایہ کاری ملک میں لانے کا ہدف ہے۔

سی ٹی ایم کی خصوصی اشاعت میں لکھا گیا کہ بلوچستان میں ریکوڈک کے مقام پر سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر سعودی عرب اور کینیڈا سمیت کئی ملکوں کی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ہیں، پاکستان کے وافر معدنی وسائل میں کوئلہ، نمک، لتھیئم، ریئر ارتھ، نکل، یاقوت، کرومائیٹ اور زمرد شامل ہیں۔ حکومت پاکستان 2031 تک قابل تجدید توانائی کو دوگنا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Advertisement

برطانوی اخبارکی خصوصی اشاعت کے مطابق پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے بین الاقوامی گیس کوریڈور کے طور پر بھی ایک مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار زراعت میں جدت لاتے ہوئے کارپوریٹ فارمنگ انٹرپرائزز کے 100 فیصد مالک ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ نوجوانوں کی 57 فیصد آبادی اور سالانہ 25,000 آئی ٹی گریجویٹ پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں بنا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر