پاکستان میں سال 2023 کے دوران دیگر موضوعات کی طرح فلمیں بھی گوگل پر سرچ کی گئیں لیکن حیران کن طور پر ان میں کوئی ایک بھی پاکستانی فلم یا ڈرامہ شامل نہیں ہے۔
سال نو کی آمد آمد ہے، ایسے میں لوگ نئے سال کے پہلے دن سے ہی گوگل پر اپنے پسند کے مضوعات تلاش کرنے میں لگ جائیں گے لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہوں گے کہ سال کے آخر میں ان کے پورے سال کی سرچ ہسٹری ریکارڈ کا حصہ بن جائے گی۔
ایسے ہی اگر ہم 2023 کی بات کریں تو گوگل پر پاکستانیوں نے زیادہ تر بالی وڈ یا پھر ہالی وڈ کی فلمیں سرچ کیں تاہم ان کی پسندیدہ فلموں میں کوئی ایک بھی پاکستانی فلم شامل نہیں رہی۔
پاکستانی ناظرین نے بھی سال 2023 میں کھیلوں اور سیاست سمیت فلم اور دیگر شعبہ ہائے جات کو سرچ کیا۔ پاکستانیوں کو گوگل پر اپنی جانب متوجہ کرنے والے مختلف رجحانات کی بات کریں تو ان میں ہمیشہ کی طرح سینما سرفہرست رہا اور صارفین نے سوشل میڈیا اسٹارز اور شوبز شخصیات کے علاوہ فلموں میں بھی خاص دلچسپی ظاہر کی۔
نولن (Nolan) کی اوپن ہائیمر کی عمدہ عکاسی نے ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست میں اوّل مقام حاصل کیا۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں ’جوان ‘اور ’پٹھان‘ بھی ٹاپ سرچز میں شامل رہیں۔

گرل پاور کی متاثر کن کہانی کے ساتھ عالمی رجحان باربی پاکستان میں خاص طور پر مقبول تھی جس نے اسے ٹاپ 5 میں شامل کرایا۔

اس کے علاوہ ٹائیگر تھری

غدر ٹو
جان وِک فور

ایکسٹریکشن ٹو

ان فلموں کی کامیابی بھی ظاہر کرتی ہے کہ ناظرین عالمی فلمی مارکیٹوں سے مزید ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے لیے بے چین تھے۔
اسی دوران دیسی اور ہلکے پھلکے مزاح کے خواہشمند پاکستانیوں نے اپنی توجہ کیری آن جٹا تھری کی جانب مبذول کی۔
![]()
ٹی وی سیریز فرضی نے بھی اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
