Advertisement
Advertisement
Advertisement

8 فروری کو الیکشن ہوگا، نگراں وزیراعظم 

Now Reading:

8 فروری کو الیکشن ہوگا، نگراں وزیراعظم 
انوار الحق کاکڑ

8 فروری کو الیکشن ہوگا، نگراں وزیراعظم 

نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی لیڈرمقبول ہوجائےاس سےکوئی مسئلہ نہیں، مقبولیت بہترڈیلوری میں تبدیل نہیں ہوتی توتباہ کن ہوتی ہے۔

صوابی میں طلبا کی جانب سے پوچھے گئے سخت سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ جوبھی حکومت آئےگی وہ آئین کے تحت نظام تبدیل کرسکتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ریاست آئین کےتحت اقدامات کرتی ہے۔

انوارالحق کاکڑنے کہا کہ ریاستی اقدامات کیوں کیے گئےیہ سوال غلط ہے، آپ مقبول لیڈرکیساتھ رہناچاہتے ہیں تویہ آپ کاحق ہے، کچھ لوگ سیاسی احتجاج کرناچاہتے ہیں مگرسیاسی رویوں پربات نہیں کرتے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کااستحکام ہماری اولین ترجیح ہے، معاشرےکےمختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے،  کسی سیاسی لیڈرکوکسی سیاسی پارٹی نے جیل میں نہیں ڈالا، ریاست کانظام آئین وقانون کے مطابق چلتاہے۔ 8 فروری کوالیکشن ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پرحملہ ہرملک میں جرم ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کونتائج کاسامناکرناپڑےگا، معیاری مذاکرے مثبت سوچ کوپروان چڑھاتے ہیں، پاکستان میں جمہوریت اورحکومت کوکارکردگی کی بنیادپردیکھناہوگا۔

Advertisement

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ ریاست کے سول اورسیکیورٹی سے متعلق اقدامات دواہم کردارہیں، ملک میں کوئی بھی لیڈرمقبول ہوجائےاس سےکوئی مسئلہ نہیں، مقبولیت بہترڈیلوری میں تبدیل نہیں ہوتی توتباہ کن ہوتی ہے۔

طلبا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے مذید کہا کہ آپ مزدورکے بیٹے ہو، میں اورآپ ایک ہی طبقےکے ہیں، آپ کوایلیٹ اس لیے کہاکہ آپ کاتعلق انٹیلیکچوئل کلاس سے ہے، جوسہولتیں ہمیں حاصل ہیں وہ ملک کے بڑے طبقے کوحاصل نہیں، جمہوریت ہر کوئی چاہتا ہے پرکارکردگی پرترجیح نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر